Joint pain killer

2–3 minutes
*جوڑ کیون کڑکڑاتے ھین اور انکاعلاج*

جب بھی بندہ اٹھے یابیٹھے توعجیب سے آواز آتی ھے جیسے کوئی چیز ٹوٹی ھو یہ آواز کڑکڑاھٹ کی شکل مین ھوتی ھے یہ جوڑ مین ھی آواز آتی ھے یہ آواز کب اور کیسے آتی ھے یہ سب سمجھنےکےلیے ھمین پہلے جوڑ کی ساخت کوسمجھنا ھوگا توآئیے دوستو پہلے جوڑ کی ساخت اور حرکت کوسمجھتےھین
پہلی بات۔۔۔
ھڈیون کوجورسیان باھم جوڑتی ھین ان کوطبی زبان مین رباط یا بندھن کہتےھین اللہ تعالی نے نہایت ھی مضبوط اورسفید ریشہ دار ساخت مین بنائی ھین یہ رسیان
اور یہ جوڑون کو جھٹک اور مختلف صدمات سے محفوظ بناتی ھین ان مین ایک خاص قسم کی لچک بھی ھوتی ھے یہ ایسی لچک ھوتی ھے جوھڈیون کی حرکات مین مزاحم نہین ھوتی یہ رسیان ھڈیون کےسرون پہ چسپان ھوتی ھین یہ رسیان یارباط عضلاتی عضو ھین اب جس وقت ان مین خشکی بڑھ جاۓ تودوکام ھوتے ھین پہلا کام یہ ھوتاھے کہ ان مین تناؤ بڑھ جاتاھے اوردوسراکام یہ ھوتاھے کہ مقامی طورپراکڑن بھی پیداھوجاتی ھےاور جب یہ اکڑن ھڈی سے سرون پہ چسپان ریشوں تک پہنچتی ھےتوایک آواز کےساتھ ریلیز RELEASE ھوجاتی ھے اب بعض اوقات یہ رسیان یعنی بندھن کسی ایک طرف سے کھنچ جاتی ھین تودوسری طرف سے کڑاکا نکال جوڑ خودکوآزاد کرتاھے ایسا کرنےسےتناؤ بھی ختم ھوجاتاھے اورجوڑسکون محسوس کرتاھے بعض لوگون کے گھٹنے جب حرکت کرتےھین توایسی آوازین کڑاکےدار نکلتی رھتی ھین اور ایسے لوگون کےجوڑ چٹختےرھتےھین یہ درحقیقت رطوبت اصلیہ کی کمی ھوتی ھے
اب طب قدیم مین قانون لکھاھے جسے ھم رطوبت یبوست حار اوربارد کےنام سے جانتے اور پڑھتےھین یہی قانون طب جدید مین رائج ھے اب جہان بھی خشکی پیدا ھوگی تو ھم علاج کی شکل مین وھان تری ھی پیداکرین گے تب شفایابی ھوگی اگر خشکی کو خشکی سے ھی ٹھیک کرنےکی کوشش کرین توآپ اصول علاج سے مکمل ھٹ گئے اور کبھی شفایاب نہین ھونگے اب لوھے کولوھے سےھی کاٹاجانا ممکن ھے یہ مثال یہان صادق نہین آسکتی اسلیے دوستو طب کے اصول وقوانین کوجب تک نہین سمجھین گے توطب پڑھنا ممکن نہین
اب یہ مرض عموما ان ھی لوگون مین اکثریت سے پیداھوتی ھے جنہوں نے ڈائریکٹ رطوبات صالحہ کواخراج کیا ھو یعنی کثرت جماع کرنے والے یاکثرت جریان کےشکار لوگ اب خواتین مین یہ مرض خال خال ھی دیکھنے کوملے گا اور وہ بھی ان خواتین مین یہ مرض ھوتاھے جولیکوریا جیسے مرض مین مبتلا رھین یا حاملہ ھونے کی صورت مین مناسب غذا نہ میسر ھو مردون مین ایسے مرد جوبے پناہ مشقت کاکام کرین اور غذائی کمی کابھی شکاررھین انہین بھی یہ مرض ھوجایاکرتاھے خیرسے آجکل کےدور مین شہرون مین لوگ ناخالص خوراک کھاتےھین جوبظاھر بڑی چٹپٹی اور خوشنما بھی ھوتی ھے بلکہ خوشبودار کھانے ھوتےھین لیکن سواۓ زھر کےاور کچھ نہین ھوتا
اس مرض کابہترین علاج رطوبات کاپیداکرناھی ھے مندرجہ ذیل نہایت ھی مفیدترین ھے
مغزپنبہ دانہ ۔ مغزپستہ ۔ مغزکدو ۔ سونف ۔ زیرہ سفید ۔ ناریل سفید کیاھوا سب برابروزن پیس کرایک چمچ قبل ازغذا دووقت کھائین ھمراہ دودھ
نوٹ۔۔اگر معدہ درست نہ ھوتو تریاق معدہ ساتھ دین دودھ گھی دیسی اورمکھن کابکثرت استعمال کرین

اپنے تمام طبی ، جنسی اور روحانی علاج کے لئے جوائن کریں 👇اور رابطہ کریں۔
Whatsaap group #1👇
https://chat.whatsapp.com/Hx3NPb8ahyI9dkXUf6OOjQ
Whatsapp group #2👇
https://chat.whatsapp.com/IdllBxZQ9fv15wRnoWJ8iX
Facebook page 👇
https://www.facebook.com/shahDakiaSab/
Google web 👇
https://shahitreatment.food.blog/
Design a site like this with WordPress.com
Get started